دبئی : ( ویب ڈیسک ) اماراتی عدالت نے پڑوسی جوڑے کی خفیہ ویڈیو بنانے والے ایشیائی شہری کو امارات سے بے دخل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے جوڑے کی پرائیویسی کا احترام نہ کرنے کے الزام میں 26 سالہ ایشیائی شہری کو دو ماہ قید اور سزا مکمل ہونے پر امارات سے بے دخلی کا حکم دیا ہے۔
واقعے کی تحقیاتی رپورٹ کے مطابق دو حصوں میں تقسیم فلیٹ کے ایک حصے میں جوڑا جبکہ دوسرے حصے میں ایشیائی شہری رہائش پزیر تھا، جوڑے کو ایک رات محسوس ہوا کہ انہیں کوئی دیکھ رہا ہے جس پر انہوں نے کچھ دیر نگرانی کی تو انہیں ایک سوراخ میں موبائل نظر آیا جس پر انہوں نے فوری رد عمل دیتے ہوئے موبائل سے ویڈیو بنانے والے لڑکے کا ہاتھ پکڑ لیا۔
ایشیائی شہری نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ رات ایک بجے اس کمرے کے دوسرے حصے میں جوڑے کی آوازیں سنیں اور ویڈیو بنانے لگا جس پر پڑوسی نے مجھے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
شہری نے عدالت سے رحم کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد جوڑے کی پرائیویسی میں خلل ڈالنا نہیں تھا تاہم عدالت کی جانب سے ملزم کی سزا برقرار رکھی گئی۔
The accused admitted to taking advantage of families looking to hire maidshttps://t.co/gpD3Yos0e5
— Khaleej Times (@khaleejtimes) December 27, 2022