فوٹو شوٹ کے دوران بھارتی جوڑا سٹیج پر گر گیا، ویڈیو وائرل

Published On 28 December,2022 05:07 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا اور دلہن فوٹوشوٹ کرواتے ہوئے سٹیج پر گر گئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

دلہا اور دلہن کے اٹیج پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا گیا کہ رقص کرتے وقت دلہا کا پیر دلہن کے لہنگے پر آتا ہے جس کے باعث دلہا اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتا اور دلہن سمیت سٹیج پر گر جاتا ہے۔

جوڑے کی ویڈیو نجی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ، جس پر اب تک 12.6 ملین ویوز اور 5 لاکھ سے زائد لائیکس ہے، جبکہ بہت سے لوگوں کے تبصرے بھی موجود ہیں۔