55 سال قبل گم ہونے والا والٹ امریکی خاتون کو مل گیا

Published On 01 January,2023 10:09 am

ویسٹ ورجینیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ایک خاتون کو 55 سال بعد ان کا گمشدہ والٹ واپس مل گیا۔

امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنی والی شیرون ڈے کا والٹ 1968 میں فایئٹے وِل ہائی سکول کی ایک تقریب میں کھو گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب یہ والٹ گم ہوا تب میری عمر 16 برس تھی اور توقع نہیں تھی کہ یہ والٹ اور اس میں موجود چیزیں کبھی ان کو واپس مل سکیں گی۔

یہ سکول 2019 میں مستقبل طور پر بند کردیا گیا تھا اور اس کی تعمیرِ نو کے لئے کام کرنے والی ٹھیکے دار کمپنی کے مزدوروں کا کہنا تھا کہ جب یہ والٹ ہوا دان سے گرا تو وہ لوگ کافی حیران تھے۔

ٹھیکے دار کمپنی کے مالک بریڈلے اسکاٹ کا کہنا تھا کہ یہ ہوا دان کئی دہائیوں سے بند تھا اور اس میں متعدد دیگر گمشدہ اشیاء موجود تھیں، اس ہوا دان میں پرانے باکسنگ میچ کے ٹکٹ سمیت کئی پُرانی اشیاء موجود تھیں جو 100 سالوں میں پہلی بار توڑے جانے پر باہر نکلیں۔

اسکاٹ نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے والٹ کی مالکن کا پتہ لگاتے ہوئے کہا والٹ میں موجود تصاویر اور نام کے ساتھ ایک سوشل سکیورٹی کارڈ سے یہ خیال آیا کہ جس کا یہ والٹ ہے اس کو آسانی سے ڈھونڈا جاسکتا ہے۔