ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کو شادی کی تقریب میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 32 سالہ شخص شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
مدھیا پردیش کے ریوا ڈسٹرکٹ میں کانپور کا رہائشی بارات کے دوران ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہا تھا کہ اسی دوران دل کا دورہ پڑنے پر نڈھال ہو کر گر پڑا۔
شادی میں شریک اہلخانہ نے نوجوان کو ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹرز نے ’’سچان ‘‘ نامی نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔