سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے شمالی رین فارسٹ میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک پایا گیا جو اپنی نسل سے 6 گناہ زیادہ بڑا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوئنز لینڈ ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹ اینڈ سائنس کے حکام کے ہاتھوں ایک ایسا مینڈک لگا ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے مینڈک میں شمار کیا جارہا ہے اور اس مینڈک کا تعلق کین ٹوڈ کی نسل سے ہے۔
اس مانسٹر جیسےمینڈک کا نام ٹوڈزیلارکھا گیا ہے جو اپنی نسل سے 6 گنا زیادہ بڑا ہے، اس کا وزن 2.7 کلو بتا جارہا ہے، وزن کے اعتبار سے یہ ایک نیا ریکارڈ بنا سکتا ہے۔
حکام نے ٹوڈزیلا کو جنگل سے نکال کر محفوظ کرلیا ہے اور اسے فٹبال کی طرح دکھنے والا مینڈک کہا جارہا ہے اور اسے کوئنز لینڈ میوزیم میں بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ 1991 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ سوئیڈن میں پرنسن نامی مینڈک کے نام رہا تھا جس کا وزن 2.65 کلو تھا۔