لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان بز الڈرین (Buzz Aldrin) نے اپنی 93 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کر لی۔
سابق امریکی خلاباز بز الڈرین 1969 میں ناسا کے اس تاریخی اپولو 11 مشن کا حصہ تھے جس نے پہلی بار چاند پر قدم رکھا، اس مشن کے سربراہ نیل آرم اسٹرونگ تھے جو چاند پرچہل قدمی کرنے والے دنیا کے پہلے انسان تھے جبکہ بز الڈرین یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے شخص تھے۔
بز الڈرین ان چار زندہ لوگوں میں سے ایک ہیں جو چاند پر چہل قدمی کر چکے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق امریکی خلا باز بز الڈرین نے 93 ویں سالگرہ پر اپنے سے 30 سال چھوٹی ڈاکٹر اَنکا فور( Anca Faur) سے لاس اینجلس میں شادی کی۔
On my 93rd birthday & the day I will also be honored by Living Legends of Aviation I am pleased to announce that my longtime love Dr. Anca Faur & I have tied the knot.We were joined in holy matrimony in a small private ceremony in Los Angeles & are as excited as eloping teenagers pic.twitter.com/VwMP4W30Tn
— Dr. Buzz Aldrin (@TheRealBuzz) January 21, 2023
سابق امریکی خلاباز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ میری 93 ویں سالگرہ، اس دن مجھے لیونگ لیجنڈز آف ایوی ایشن کی طرف سے اعزاز سے نوازا جائے گا، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اور ڈاکٹر انکا فور اس دن شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔
بز الڈرین کی 63 سالہ اہلیہ نے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے جبکہ وہ اس وقت اپنے شوہر کی کمپنی کی نائب صدر بھی ہیں۔
واضح رہے کہ چاند پر قدم رکھنے سے پہلے الڈرین کوریا کی جنگ کے دوران امریکی فضائیہ کے جنگی مشنوں پر لڑاکا طیاروں کے پائلٹ تھے۔