شیر کی گھاس کھاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 26 January,2023 10:30 am

خرطوم: (ویب ڈیسک) چڑیا گھر میں شیر کے گھاس کھانے کی ویڈیو وائرل ہونے لگی۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے چڑیا گھر میں گھاس کھاتے ہوئے ایک شیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو فوٹو شاپ نہیں ہے تاہم حیران ہونے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ شیر بھی کبھی کبھار گھاس پھوس کھاتے ہیں۔

عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ جنگل کا بادشاہ کبھی گھاس نہیں کھاتا اور صرف شکار کا گوشت ہی کھاتا ہے، حقیقت بھی یہی ہے کہ شیروں کی بنیادی غذا گوشت ہے تاہم وٹامنز اور معدنیات کی کمی پوری کرنے کے لیے گھاس بھی کھا لیتے ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے فیس بک پر پوسٹ میں لکھا کہ یہ درست ہے کہ گھاس شیروں کی حقیقی غذا نہیں تاہم ہاضمے کی خرابی کی وجہ سے شیر گھاس پھوس بھی کھا لیتے ہیں، اس سے گوشت ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

Advertisement