گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

Published On 25 June,2023 09:54 am

اتراکھنڈ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں پولیس نے گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 افراد زبردستی گھوڑے کو سگریٹ پلانے کیلئے اس کی ناک اور منہ بند کرتے ہیں تاکہ سگریٹ کا دھواں گھوڑے کے منہ کے اندر جا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ایسا کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، دونوں افراد کے اس عمل کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اس واقعے پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں افراد پر بھارت میں لوگ شدید تنقید اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔