کمسن بچی نے کم ترین وقت میں ریوبک کیوب حل کر کے ریکارڈ بنا ڈالا

Published On 12 December,2023 08:42 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) کمسن بچی نے کم ترین وقت میں ریوبک کیوب حل کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

چین کے صوبے جیانگ ژو سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ بچی 6 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ریوبک کیوب حل کرنے والی پہلی لڑکی بن گئی۔

کواؤ کیکسیان نامی بچی نے سنگاپور میں منعقدہ ورلڈ کیوب ایسوسی ایشن ریوبک کیوب انٹر نیشنل اوپن میں ریوبک کیوب 5.97 سیکنڈ (اوسط) وقت میں اسے حل کر کے خواتین کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کواؤ کیکسیان نے صرف تین سال کی عمر میں اپنی ایک کزن سے متاثر ہو کر ریوبک کھیلنا شروع کیا، اسے اس کی کزن نے سپیڈ کیوبنگ کا آرٹ سکھایا جو کہ تیزی سے دنیا کا مشہور پہیلی بوجھنے پر مبنی آرٹ ہوتا ہے۔