میلبرن: (ویب ڈیسک) چھوٹا بچہ غلطی سے کرسمس ٹری میں موجود ڈیکوریشن کی گیند نگل گیا جسے دیکھ کر نرس بھی حیران ہوگئیں۔
آسٹریلیا کی ایک نرس نے کرسمس تہوار سے پہلے بچوں کے تحفظ کیلئے ایک مہم چلتے ہوئے والدین کو خبردار کیا ہے، جس میں انہوں نے ایک خوفناک ایکسرے شیئر کئے جو بچے کے گلے کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ایک معصوم بچہ غلطی سے کرسمس ڈیکوریشن ٹری میں موجود گیند کا ایک حصہ نگل گیا جو اس کی غذائی نالی میں پھنس گئی۔
آسٹریلوی نرس نے کہا کہ شکر ہے آپریشن سے قبل بچے کو سانس لینے کیلئے کافی جگہ تھی، اگر جگہ نہیں ہوتی تو بچے کا دم گھٹ سکتا تھا۔
نرس نے اس بچے کا ایکسرے شیئر کرتے ہوئے والدین بالخصوص ماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہوار یا عام دنوں میں بھی ایسی چھوٹی چیزیں اپنے معصوم بچے کے اردگرد نہ رکھیں، یہ بچوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
نرس کی اس پوسٹ پر کچھ والدین نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ایکسرے کی تصویر دیکھ کر حیران ہوں، یہ ویسا ہی ہے جس کا مجھے ڈر ہے۔
ایک اور ماں نے کہا جی ہاں، میں نے اپنی کمسن بیٹی کو منہ میں چیزیں ڈالتے ہوئے دیکھا ہے جس کے بعد میں نے اپنے کرسمس ٹری سے تمام گیند اتار دی ہیں۔
جبکہ ایک ماں نے انکشاف کیا ہے کہ کاش زیادہ سے زیادہ لوگ اس بات سے واقف ہوتے کہ شاپنگ مالز میں ذاتی طور پر بنائے گئے باؤبلز کتنے خطرناک ہیں!۔