ملاوری(ویب ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک ملاوری کا باہمت نوجوان جو اپنے گاؤں کو خود ہی بجلی بنا کر روشن کرنے لگا۔
مشرقی افریقہ کے ملک ملاوری میں اس ترقی یافتہ دور میں بھی صرف 12فیصد تک افراد کو بجلی کی رسائی حاصل ہے، پسماندگی کا یہ عالم ہے کہ ملاوی کے زیادہ تر لوگ آج بھی جنگل کے انسان کی طرح زندگیاں گزار رہے ہیں ۔
لیکن اللہ کی قدرت دیکھیں کہ ملک کے پسماندہ گاؤں چنگو کا انیس سالہ نوجوان اندولو نے اپنی ذہانت اور خدمت کے جذبے سے اپنے پسماندہ گاؤں کے رہائشیوں کی زندگیاں روشن کرنا شروع کردی ہیں۔
نوجوان اپنا بنائے جانے والے خود کار نظام کے ذریعے بجلی پیدا کرکے گاؤں کے کئی گھروں تک پہنچا چکا ہے اور اس کا مشن گاؤں کا ہر گھر روشن کرنا ہے۔
اندولو کا بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے تھرمل ڈامکس کے استعمال کے بارے میں سن رکھا تھا مجھے تھرمل ڈامکس کے پورے عمل کو سمجھنے کیلئے کچھ عرصہ لگا۔
اندولو نے کہا کہ اس کام کے ابتدا میں اس نے بہت سے پتھر اکٹھے کرکے اسے مقناطیس میں تبدیل کرنے کیلئے مختلف مشاہدات کئے، آخر کار وہ تھرمل ڈامکس کی ٹیکنالوجی تک رسائی پانے میں کامیاب ہو گیا، اب یہ ٹیکنالوجی رہائشوں کو اندھیرے نے نکال کر روشنی کی طرف لے جارہی ہے ۔
واضح رہے نوجوان اندولو کے اس منصوبے پر مقامی توانائی کمپنی بھی غور کررہی ہے ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اس کام پر عمل درآمد کرکے اسے مزید کارآمد بنانا ہوگا۔