خاتون کی کافی کے فوارے سے کافی پینے کی ویڈیو وائرل

Published On 18 March,2024 08:55 am

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا میں کافی کے شوقین افراد کافی تعداد میں موجود ہیں مگر ایک خاتون نے تو حد ہی کر دی۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے جس میں ایک خاتون کافی کے فوارے سے کافی پیتی نظر آ رہی ہیں، ڈینیئل میکائیلوو نامی خاتون چائے اور کافی جیسی مشروبات جس میں کیفین پائی جاتی ہیں انہیں پینے کی کافی شوقین ہیں۔

خاتون نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی نئی دریافت کافی کے فوارے سے کافی نوش کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کافی کا چھوٹا سا فوارہ ماربل کی ایک ٹیبل پر رکھا ہوا ہے جبکہ اس کے چار درجے بنائے گئے ہیں، آخر شیشے کے برتن میں کپ بھی لٹکے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ڈینیئل کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور لوگ ان کی اس انوکھی دریافت کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔