پیرس: (ویب ڈیسک) نفسیاتی مرض میں مبتلا پڑوسی سے بار بار ٹیپ مانگنے پر بزرگ خاتون جان گنوا بیٹھی۔
فرانس کے جنوبی علاقے میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے والی 67 سالہ خاتون کو اس کے نئے گھر میں نفسیاتی مرض میں مبتلا پڑوسی نے گلا گھونٹ کر مار ڈالا، نفسیاتی مرض میں مبتلا آدمی بزرگ خاتون سے اس بات پر ناراض تھا کہ وہ اس سے کئی بار اسٹیکنگ ٹیپ ادھار مانگ چکی تھی۔
67 سالہ سوسن ہیگن بوتھم ستمبر 2021 میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، 42 سالہ حشام بہلول کو ان کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایک چھوٹے سے فرانسیسی قصبے میں برطانوی پنشنر خاتون ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کی خواہشمند تھیں مگر ان کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا۔
67 سالہ سوسن سے 35 میل مشرق میں صرف 150 افراد پر مشتمل گاؤں ایسکلوٹس میں رہتی تھیں، عدالت میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ خاتون ہیگن بوتھم 42 سالہ بہلول کی جانب سے حملے سے قبل اس سے چپکنے والی ٹیپ مانگ رہی تھیں۔
مجرم نے عدالت کو بتایا کہ وہ حملے کے دن خاتون کے گھر میں چند ڈوری لے کر گیا تھا جس سے وہ اس کا گلا گھونٹا تھا، خاتون کو مارنے سے پہلے مجرم نے ان کے سینے پر مکے اور لاتیں بھی ماریں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ حملے سے پہلے بہلول نے اپنی تقریباً نصف زندگی نفسیاتی دیکھ بھال کے سینٹر میں گزاری تھی، وہ چھ ماہ سے مغربی گاؤں میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہا تھا، عدالت نے اسے 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔