عمان :(ویب ڈیسک )اردن کے سے لندن جانے والی پرواز میں اردنی خاتون نےدوران پرواز بچی کو جنم دے دیا، بچی کا نام "سما" رکھا گیا کیونکہ وہ زمین پر نہیں بلکہ آسمان پر پیدا ہوئی تھی۔
ایئر لائنز انتظامیہ کے مطابق خاتون کو ٹیک آف کے دو گھنٹے سے بھی کم وقت بعد درد زہ شروع ہوا تاہم حاملہ خاتون خوش قسمت رہی کیونکہ جہاز میں ایک مسافر ڈاکٹر موجود تھا اور وہ واپس برطانیہ جا رہا تھا۔
مسافر ڈاکٹر نے خاتون اور اس کے نوزائیدہ بچی کو بہت مدد اور دیکھ بھال فراہم کی جس سے دونوں زچہ وبچہ باحفاظت طیارے سے اتر گئے۔
پرواز میں سوار مسافروں میں سے ایک نے عرب میڈیا کو بتایا کہ طیارے نے قریبی جنوبی اٹلی کے برنڈیسی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں خاتون کو وہاں ضروری ہنگامی طبی خدمات فراہم کی گئیں، اس وجہ سے پرواز کئی گھنٹوں تک تاخیر کا شکار ہوئی۔