استبول:(دنیا نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک بلی کے قاتل کی رہائی کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا جس پر ترک صدر کو معاملے میں مداخلت کرنی پڑی اور عدالت کو مجرم کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلا کر اسے سزا سنانی پڑی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یکم جنوری کو ابراہیم جس عمارت میں رہتے تھے، اسی میں انہوں نے ایروس نامی بلی کو لاتیں مار مار کر ہلاک کردیا تھا اور ان کی اس حرکت کو سکیورٹی کیمرے نے قید کر لیا تھا۔
یہ کوئی پالتو بلی تو نہ تھی لیکن اس بلی کو ابراہیم کے پڑوسی روزانہ کی بنیاد پر کھانا کھلاتے تھے۔
انہیں فروری کے اوائل میں اس جرم کی پاداش میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن پھر اچھے برتاؤ کی وجہ سے رہا کر دیا گیا تھا جس نے جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں اور ترکیہ میں عوام کے ایک حصے میں غم و غصے کو جنم دیا تھا۔