آسٹریلوی کسان نے دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری پیدا کرکے ریکارڈ بنا لیا

Published On 15 March,2024 03:00 pm

میلبرن :(ویب ڈیسک )آسٹریلوی کسان نے دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری پیدا کرکے نیا ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ایک کسان نے دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری پیدا کی ہے جو جسامت میں ایک پنگ پونگ گیند جتنی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بلیو بیری کو رواں سال نومبر میں فارم سے توڑا گیا تھا جس کے بعد سے بلیو بیری کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے فریزر میں محفوظ کیا گیا۔

یہ بلیو بیری 4 سینٹی میٹر چوڑی اور وزن میں 20.4 گرام یعنی دس بلیو بیریز کے جتنی ہے جس نے مغربی آسٹریلیا میں اگنے والی 16.2 گرام کی پچھلی بلیو بیری کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بلیو بیری عوامی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے کوسٹا گروپ کی جانب سے پیدا کی گئی ہے کیونکہ لوگ دکھنے میں بڑی بلیو بیری کھانا چاہتے ہیں۔