نیو دہلی :(ویب ڈیسک ) علاقے میں ’’الیکشن کنگ‘‘ کے نام سے مشہوراور انتخابات میں 238 بار ناکام ہونے والا بھارتی امیدوار ایک بارپھر قسمت آزمانے کیلئے تیار ہے۔
انڈیا میں عوامی عہدے کے حصول کے لیے انتخابات میں 238 مرتبہ شکست کھانے کے بعد بھی پدماراجن کو کوئی فکر ہی نہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 65 برس کے پدماراجن کی ٹائر مرمت کرنے کی دکان ہے، انہوں نے 1988 سے جنوبی ریاست تامل ناڈو میں اپنے آبائی شہر میٹور سے الیکشن میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔
پدمارجن کا کہنا ہے کہ وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ عام لوگ بھی الیکشن میں بھی حصہ لے سکتے ہیں ، تمام امیدوار انتخابات میں جیت کے خواہاں ہوتے ہیں لیکن میں نہیں، ان کے لیے کامیابی حصہ لینے میں ہے اور جب ان کو شکست ہوتی ہے تو وہ بخوشی اسے قبول کرتے ہیں۔
واضح رہے پد مارجن رواں برس 19 اپریل سے شروع ہونے والے انڈیا کے چھ ہفتے کے طویل عام انتخابات میں وہ تامل ناڈو کے ضلع دھرما پوری کے پارلیمانی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں، انہوں نے ملک بھر میں صدارتی سے لے کر مقامی انتخابات تک کے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔