پولینڈ: (ویب ڈیسک) پولینڈ سے تعلق رکھنے والے Lukasz Szpunar نے چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک برف میں رہنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق Szpunar نے 50 منٹ کے نمایاں فرق سے گزشتہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران لوکارز کے جسم کے درجہ حرارت اور ہوش میں رہنے کی حالت کی مکمل طور پر اور مسلسل نگرانی کی گئی اور جب لوکاز کو برف سے بھرے ڈبے سے باہر نکالا گیا تو وہ چار گھنٹے کا ہندسہ عبور کر گیا تھا۔
ریکارڈ کے مطابق مدمقابل کے جسم کو سر اور گردن کے علاوہ برف میں ڈوبا رہنا ضروری ہے جس دوران وہ سوئمنگ ٹرنک کے علاوہ کوئی دوسرا لباس نہیں پہن سکتا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد لوکاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شروع میں تکلیف ہوئی تھی لیکن آخر تک یہ آہستہ آہستہ ختم ہوگئی۔
خیال رہے کہ لوکاز کیلئے انتہائی چیلنجز اسے ’’زندہ محسوس کرنے‘‘ پر مجبور کرتے ہیں کیونکہ اس نے صرف شارٹس پہن کر پولینڈ کی چار بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کو بھی سر کیا ہے۔
انتہائی چیلنجز کا سامنا کرنے کے علاوہ لوکاسز ’لیک آف اینجلس‘ مہم کے شریک منتظم بھی ہیں جس میں ایک بار طلوع آفتاب کے وقت جھیل ترنوبرزگ میں ڈبکی لگاتے ہیں۔
ایسی کوششوں سے حاصل ہونے والی انعامی رقم کینسر کے شکار بچوں کیلئے ہاؤس آف اینجلس ہاسپیس کو عطیہ کی جاتی ہیں۔