نیودہلی:(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے جنون میں مبتلا بھارتی لڑکیاں سڑک پر ہی دست وگریبان ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون نوجوانوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اسی جنون کی خاطر جان کو خطرے میں ڈالتی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے۔
بھارتی شہر نوئیڈا سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے آن لائن صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام ریلز کا جنون نوئیڈا کے ایک پارک میں چار لڑکیوں کے درمیان تصادم کی وجہ بنا، ویڈیو میں لڑکیوں کو ایک دوسرے کو بے رحمانہ طریقے مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں دو گروپ میں تقسیم چار لڑکیوں کو ایک دوسرے کے بال کھینچتے اور ایک دوسرے کو تھپڑلگاتے دیکھا گیا جب کہ حیران کن طور پر لڑکیوں کے جھگڑے کے موقع پر موجود دو پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ لڑکیوں میں جھگڑے کی مکمل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔