ٹیکساس: (ویب ڈیسک) ضعیف العمر شخص نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہری الفریڈ ال بلاشیک نے 106 سال اور 327 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ایک بار پھر اپنا نام درج کروا لیا۔
— Guinness World Records (@GWR) May 9, 2024
اس سے قبل الفریڈ ال بلاشیک نے سال 2020 میں 103 سال کی عمر میں دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر جہاز سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
تاہم ان کا ریکارڈ ایک سوئیڈش خاتون رت لینیا انگیگراڈ لارسن نے 103 سال اور 259 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کر کے توڑ دیا تھا۔
لیکن اب الفریڈ ال بلاشیک نے 106 سال اور 327 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کر کے ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔