بینائی سے محروم خداداد صلاحیتوں کا مالک نوعمر فنکار

Published On 31 May,2024 03:09 pm

گلگت بلتستان :(ویب ڈیسک ) گلگت بلتستان کا خداداد صلاحیتوں کا مالک فواد احمد جو رباب پر دھنیں بجانے کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگاتا ہے ۔

فواد احمد چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے جو سکول سے واپسی پر موسیقی کی کلاس بھی لیتا ہے اور دن میں کئی کئی گھنٹے رباب پر دھنیں بجانے کے ساتھ گانے بھی گاتا ہے ۔

باصلاحیت فواد احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رباب بجانے کا شوق مجھے بچپن سے ہی تھا لیکن جب میں 10برس کا ہوا تو میری ماں نے مجھے ایک چھوٹا سا رباب لے کر دیا جس پر میں دھنیں بنانے کی مشق کرتا تھا ، پھر میری والدہ نے مجھے بڑا رباب خرید دیا جو اب بجاتا ہوں ۔

فواد کا مزید کہنا تھا کہ رباب بجانا آسان نہیں ہے، میں بھی اسے بجانا باقاعدہ استاد سے سیکھا ہے، اب میں خود ہی اس پر دھنیں بناتا ہوں اور لوگ میری آواز کو سن کر میری خوب حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس کیلئے میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔