گجرات: (ویب ڈیسک) سڑکوں پر خراب گاڑیوں کو دھکا لگا کر چلانا معمول کی بات ہے مگر بھارت میں ایک ہوائی اڈے پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو نے ہر طرف ہنسی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ایک ہوائی اڈے سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جہاں ملازمین ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس کی وجہ ممکنہ طور پر ہوائی جہاز کو کسی دوسرے مقام پر لے جانے کیلئے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے جیسا کہ دوسرے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کے مطابق ہوائی جہاز کو دھکیلنے یا کھینچنے کیلئے ٹو ٹرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔
خیال ہے کہ دیوہیکل طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور ایسا لگتا ہے کہ طیارہ تھرسٹ ریورسر انجن میں خرابی کا شکار تھا، جس کی وجہ سے موجودہ عملے کو اسے دھکا دینا پڑا۔