کراچی: (دنیا نیوز) جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ کے باہرخاتون اچانک بے ہوش ہوگئی، خاتون سے تقریباً 27 لاکھ روپے برآمد ہوئے، سکیورٹی عملے نے رقم اپنی تحویل میں لے لی۔
خاتون کو ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کرکے انتظامیہ نے وومن پولیس کو بھی اطلاع کر دی، خاتون کو کیا ہوا،اتنی بڑی رقم لے کر جناح ہسپتال میں کیا کر رہی ہے، انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دیں۔
ترجمان جناح ہسپتال جہانگیر درانی نے کہا کہ خاتون کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، تمام رقم اور سامان کی مالیت تقریباً 27 لاکھ روپے ہے۔
جہانگیر درانی نے مزید بتایا کہ رقم اور پورا سامان وومن پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ہمارے پاس صرف خاتون ایمرجنسی میں داخل ہے۔