چینی خاتون ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Published On 24 January,2025 11:25 pm

بیجنگ :(ویب ڈیسک) چین کی خاتون ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

چینی خاتون ایتھلیٹ ژی ٹنگ نے امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پل اپس لگانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔

 ژی ٹنگ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کیے ہیں جبکہ امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ نے 2022 میں ایک منٹ میں 39 پل اپس کرکے گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا تھا۔

ژی ٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو میں کہا  کہ اگرچہ میں نے ریکارڈ توڑ دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب بھی بہتری کی گنجائش ہے،اگلی بار میں اس سے بھی زیادہ سکور کروں گی۔