چین نے کیوبا کو دہشتگردوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنا امریکی غنڈہ گردی قرار دیدیا

Published On 23 January,2025 03:11 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے کیوبا کو دہشتگردوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنا امریکی غنڈہ گردی قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے گزشتہ روز کہا کہ امریکا کی جانب سے فہرست کا بار بار استعمال حقائق کے خلاف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمل امریکا کے تسلط پسند، جابرانہ اور غنڈہ گردی کے چہرے کو پوری طرح ظاہر کرتا ہے۔