سینٹ نزائر: (ویب ڈیسک ) بحری جہاز بنانے والی کمپنی نے ایک ہزار 391 لیگو بوٹس بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
بحری جہاز بنانے والے کمپنی ایم ایس سی کروز نے فرانس کے شہر سینٹ نزائر میں واقع اپنے شپ یارڈ سے سفر کے دوران اپنے نئے پرچم بردار شپ کے ڈیک پر لیگو بوٹس کی سب سے لمبی لائن کا ریکارڈ بنایا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، یہ جہاز امریکی ریاست فلوریڈا کی بندگارہ میامی کی جانب روانہ ہوا تھا۔
ایک ہزار 391 لیگو بوٹس تیار کرنے کے لیے عملے کے ایک ہزار 500 افراد نے حصہ لیا، لیگو بوٹس کی لائن 292 فٹ تک تھی، اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ارکان بھی موجود تھے تاکہ وہ اس پورے عمل کی نگرانی کرسکیں۔
خیال رہے ایم ایس سی کروز نے اپنے نئے شپ کو ایم ایس سی ورلڈ امریکا کا نام دیا ہے جو ہفتے کے روز اپنے افتتاحی کیریبین سیزن کا آغاز کرے گا۔