ٹیک آف کے دوران پہیہ نیچے گرنے کے باوجود طیارے کی بحفاظت لینڈنگ

ٹیک آف کے دوران پہیہ نیچے گرنے کے باوجود طیارے کی بحفاظت لینڈنگ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا، برطانوی ایئر لائن کا پچھلا پہیہ اس وقت نیچے آ گرا جب طیارہ لندن آنے کیلئے نیواڈا ایئرپورٹ سے اڑا تھا۔

طیارے نے نیواڈا ایئرپورٹ سے رات 9 بجکر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی، پہیہ گرنے کے باوجود پائلٹ نے پروازجاری رکھی اور مقررہ وقت سے 27 منٹ پہلے بحفاظت لندن اترا۔

میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ طیارے کا پہیہ گرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی، حکام اس بارے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔