دبئی دنیا کی پہلی سونے کی سڑک تعمیر کرنے کیلئے تیار

دبئی دنیا کی پہلی سونے کی سڑک تعمیر کرنے کیلئے تیار

حکام کے مطابق اس سڑک کے ڈیزائن میں سونے سے متاثرہ آرکیٹیکچر، آرٹسٹک عناصر اور جدید شہری سہولیات شامل ہوں گی، جو علاقے کو عالمی معیار کا تجارتی اور سیاحتی مرکز بنانے میں مدد دیں گی، منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں کے لئے بہتر راستے، خوبصورت روشنیوں اور جدید انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی پہلے ہی سونے کی تجارت میں عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، اور اس طرح کے منصوبے شہر کی معیشت اور سیاحت دونوں کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں، یہ سڑک دبئی کی اختراعی سوچ اور لگژری طرزِ زندگی کی علامت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے بعد گولڈ ڈسٹرکٹ عالمی سیاحوں اور تاجروں کیلئے ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا، جبکہ دبئی کی عالمی شہرت میں ایک اور نمایاں اضافہ ہوگا۔