سالگرہ پر نیا کارنامہ: ڈیوڈ رش نے کم وقت میں پانسوں سے مینار بنا لیا

سالگرہ پر نیا کارنامہ: ڈیوڈ رش نے کم وقت میں پانسوں سے مینار بنا لیا

ریاست Idaho سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 20 پانسوں کو دو میناروں کی شکل میں کم سے کم وقت میں ترتیب دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ہر مینار میں دس دس پانسے رکھے گئے اور چار افراد پر مشتمل ٹیم نے مل کر یہ چیلنج مکمل کیا۔

رش کے مطابق انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے بھائی جونتھن، بھابھی کورٹنی اور دوست اینڈریا کے ساتھ مل کر اس ریکارڈ کی کوشش کی، اپنی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ یہ چیلنج سننے میں آسان لگتا ہے لیکن ایک مینار میں دس پانسے، دوسرے میں دس پانسے، اور گھڑی کو اس وقت روکنا جب بیسواں پانسہ درست جگہ پر رکھ دیا جائے، مگر سادہ کا مطلب آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ کوشش کے دوران درجنوں بار مینار گر گئے اور پانسے بکھر گئے، تاہم بالآخر ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی اور ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔