بھارت میں عملے کی غفلت سے کتا ہسپتال سے کٹی انسانی ٹانگ لے اُڑا

بھارت میں عملے کی غفلت سے کتا ہسپتال سے کٹی انسانی ٹانگ لے اُڑا

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں شملہ کے اتل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سپر سپیشلٹیز کے باہر سے ایک کتے کو انسانی ٹانگ منہ میں دبائے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور پھر تحقیقات کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ گزشتہ ہفتے ہسپتال میں ایک سرجری کے دوران 61 سالہ مریض کی ٹانگ کاٹی گئی تھی، کٹی ہوئی ٹانگ کو ہسپتال کے سٹور روم میں رکھا گیا تھا اور عملے کو ٹھکانے لگانے کا کہا گیا تھا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 22 فروری کو عملہ سٹور روم کے دروازے کو تالا لگانا بھول گیا اور اسی دوران کتا سٹور روم میں داخل ہوا اور کٹی ہوئی ٹانگ اٹھا کر بھاگ گیا۔

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے عملے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔