چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ ، نو بھارتی فوجی ہلاک

Last Updated On 14 March,2018 11:30 am

چھتیس گڑھ (دنیا نیوز ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں نو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوجیوں کے ٹرک پر حملہ گزشتہ روز چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق حملے کے دوران ٹرک کو سڑک کنارے نصب باروی سرنگ سے اڑا دیا گیا جس کے بعد ماؤ نواز باغیوں نے فائرنگ کر دی، حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔