امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے شہاب ثاقب پر نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ کرہ ارض کو شہاب ثاقب سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس رپورٹ کو ہیمر کا نام دیا گیا ہے۔ خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب یہ شہاب ثاقب گر رہے ہوں گے تو انھیں ا یٹمی ہتھیاروں کی مدد سے خلا میں ہی تباہ کردیا جائے گا، اس طرح ہماری زمین محفوظ رہے گی۔
یہ چھوٹے ایٹمی ہتھیارایک خلائی جہاز کی مدد سے استعمال کیے جائیں گے ۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ آنے والے سالوں میں دنیا پر شہاب ثاقب گرنے کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔