فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف نفرت ابھارنے میں اہم کردارادا کیا، اقوام متحدہ

Last Updated On 13 March,2018 04:35 pm

 

یانگ ہی لی کا کہنا تھا کہ میانمارکی حکومت اور بدھوں نے فیس بک پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں جس سے انتشار پھیلا، جنوری میں فیس بک نے میانمار کے انتہا پسند رہنما "ویراتھو" کا اکاؤنٹ نفرت انگیز تقریر کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تحقیقات کرنیوالی اقوام متحدہ کی عہدیدار کا کہنا تھاکہ مسلمانوں پر مظالم کا جائزہ لینے سے معلوم ہواکہ راکھائن اور دیگر روبوں میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہوئی۔سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کیا گیاخواتین اوربچوں سے زیادتی کی لاکھوں ڈالر کی املاک جلائی گئیں۔