میری بیٹی کو دیا جانیوالا کیمیائی مواد روس میں بنا :ٹریزا مے

Last Updated On 13 March,2018 10:56 am

لندن (دنیا نیوز ) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا اعصاب کو متاثر کرنے والا کیمیائی مواد روس میں بنایا گیا ہے، لندن میں پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ روس میں تیار کردہ کیمیائی مواد سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا ہو۔

ٹریزا مے نے کہا تحقیقات کے مطابق برطانوی شہری اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کا ذمہ دار روس ہے، برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا نے بھی برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے سابق روسی جاسوس پر حملہ انتہائی شرمناک قرار دیا جبکہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹیو لنبرگ نے کہا ہے کہ زہر کا استعمال ہولناک ہے اور یہ قابل قبول نہیں۔