دو گھنٹے پر مشتمل دستاویزی فلم کو انٹرنیٹ پر ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم کے مطابق روسی صدر پوتن نے ایک مسافر طیارے کو مار گرانے کا حکم دیا تھا جس میں ایک سو دس مسافر سوار تھے۔
حکام کے مطابق اطلاع تھی کہ طیارے میں ایک مسافر کے پاس بم ہے جس سے سوچی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو نشانہ بنایا جائے گا تاہم چند منٹوں بعد پتہ چلا کہ بم کی اطلاع غلط تھی۔