امریکی سی آئی اے کی نئی خاتون سربراہ جینا ہاسپل کون ہیں ؟

Last Updated On 14 March,2018 06:20 pm

جینا ہاسپل کی عمر 60 سال ہے ۔انھیں فروری 2017ء میں سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ جینا ہیسپل گذشتہ 30 برس سے پیشہ ور انٹیلجینس آفسر ہیں۔ وہ تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں سنہ 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے واٹر بورڈننگ کے ذریعے تفتیش کی گئی۔

جینا ہاسپل نے 1985ء میں سی آئی اے کی ملازمت اختیار کی تھی ۔اس دوران میں وہ زیادہ عرصہ ایک انڈر کور (خفیہ ) افسر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔اسی لیے جب ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ان کا تقرر کیا گیا تھا تو ان کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی تھی۔

61 سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی سٹیشن چیف رہ چکی ہیں۔واشنگٹن ڈی سی میں بھی اور اہم پوزیشنز پر کام کر چکی ہیں اور وہ نیشنل کلینڈیسٹائن سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور نیشنل کلینڈیسٹائن سروس کے ڈائریکٹر کی چیف آف سٹاف کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔

بلیک سائٹس پر ہونے والی تنیقد کے باوجود گذشتہ برس سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے انھیں اپنا نائب مقرر کیا تھا۔ اس موقع پر پومپیو نے انھیں ایسی  غیر معمولی انٹیلجینس آفسر  قرار دیا تھا جس میں  ہر کام کو کرنے کی پراسرار صلاحیت ہو اور اردگرد کے افراد اُس سے متاثر ہوں۔ 

 جینا ہیسپل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  سی آئی اے کی ڈائریکٹر کی نامزدگی اور اعتماد کرنے پر میں صدر ٹرمپ کی شکرگزار ہوں۔اگر میں سربراہ مقرر ہو گئی تو میں صدر ٹرمپ کو بہترین انٹیلیجینس معاونت فراہم کروں گی۔  انھیں انٹیلی جنس کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ ان میں انسداد دہشت گردی میں شاندار خدمات پر جارج ایچ ڈبلیو بش ایوارڈ ، انٹیلی جنس میڈل آف میرٹ اور صدارتی رینک ایوارڈ شامل ہے۔مؤخر الذکر امریکا میں سرکاری ملازمین کو دیا جانے والا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔

یاد رہے کہ وہ تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں سنہ 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے واٹر بورڈننگ کے ذریعے تفتیش کی گئی۔ بیرون ملک خفیہ مقامات پر جنھیں  بلیک سائٹس  کہا جاتا ہے، سی آئی اے  زیادہ سنگین تفتیش  کی تکنیک استعمال کرتی تھی لیکن سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایسے بند کرنے کا حکم دیا تھا