ٹرمپ جونئیر کی اہلیہ نے طلاق کے لیے کیس دائر کر دیا

Last Updated On 16 March,2018 06:39 pm

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فرزند کی اہلیہ ونیسا نے ٹرمپ جونئیر سے طلاق کے لیے کیس دائر کر دیا ہے۔ دونوں کی شادی 2005ء میں ہوئی۔ ٹرمپ جونئیر اپنی بیوی کے ساتھ کئی مواقع پر ہنسی خوشی شریک ہوئے لیکن اندر کی کہانی یہ ہے کہ وینیسا ٹرمپ کے رویے سے سخت نالاں تھیں۔

رواں ہفتے جونئیر ٹرمپ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں بھی صرف بچے نظر آئے تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان ناراضی کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ونیسا ٹرمپ باہمی رضا مندی سے طلاق چاہتی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ونیسا ٹرمپ اور ان کی والدہ کو اس وقت ہسپتال لے جایا گیا جب انہوں نے ایک ایسا خط کھولا تھا جس میں سفید پاؤڈر تھا۔