ٹرمپ کیخلاف جنسی ہراساں کرنے کی درخواست، عدالت نے قابل سماعت قرار دیدی

Last Updated On 21 March,2018 11:14 pm

صدر ٹرمپ کے معاشقوں کامعاملہ پھر گرم، رنگین مزاج امریکی صدر ایک بار پھر مشکل میں پھسنس گئے۔ نیویارک کی عدالت میں جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے خلاف کیس کو عدالت نے قابلِ سماعت قرار دے دیا۔

عدالت نے کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست خارج کرنے کی امریکی صدر کی استدعا مسترد کر دی۔ یہ درخواست ماڈل سمرزیورس نے دائر کی ہے جس میں صدر ٹرمپ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

دوسری طرف اداکارہ سٹورمی ڈینئلز نے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ سٹورمی ڈینئلز نے دعویٰ کیا کہ ان کا ٹرمپ کے ساتھ معاشقہ تھا۔ اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے ٹرمپ کے وکیل نے 13 لاکھ ڈالر دیے۔ اس کے علاوہ ماڈل کیرن نے بھی لاس اینجلس کی عدالت میں ٹرمپ کے ساتھ تعلقات افشا کرنے کی درخواست دے دی ہے۔