امریکی صدر ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ٘میک ماسٹر کی جگہ جان بولٹن کو نیا سیکورٹی ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، جان بولٹن ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے حامی ہیں جبکہ روس کے خلاف بھی ان کا رویہ کافی سخت ہے۔
جان بولٹن کی تبدیلی اس کڑی کا حصہ ہے جس کے تحت سٹیٹ سیکرٹری ریکس ٹلر سن کی جگہ سی آئی اے چیف مائیک پومیو کو تعینات کیا گیا تھا، جان بولٹن اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر اور بش دور میں نائب وزیر دفاع تھے جبکہ ڈیڑھ سال سے کم عرصے میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی تیسری تبدیلی ہے۔