اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا

Last Updated On 31 March,2018 10:54 pm

کیمبرج: (دنیا نیوز) شہرہ آفاق برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا، کیمبرج یونیورسٹی کے سینٹ میری چرچ میں ان کے پیاروں اور چاہنے والوں نے نم آنکھوں کے ساتھ الوداع کیا۔

دوسری دنیاؤں کی حقیقت پر روشنی ڈالنے والے جینئیس سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، رسومات کیمبرج یونیورسٹی میں ادا کی گئیں۔

سینٹ میری چرچ میں ان کی سابق اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور سینکڑوں چاہنے والوں نے نم آنکھوں کے ساتھ ان کو الوداع کیا۔

واضح رہے کہ جسم مفلوج ہونے کے باوجود کائنات کی وسعتوں پر سے پردہ ہٹانے والے اسٹیفن ہاکنگ 14 مارچ کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کی راکھ کو ویسٹ منسٹر ایبے میں نیوٹن اور ڈارون کے ساتھ دفنایا جائے گا۔