ٹرمپ جھوٹے، لوگ ان کے بارے میں جاننے کیلئے میری کتاب پڑھیں، سابق سربراہ ایف بی آئی

Last Updated On 16 April,2018 08:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومے کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طورپرعہدہ صدارت کے اہل نہیں ، وہ جھوٹے اور انا پرست انسان ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے نوکری سے نکالے جانے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں جیمز کومے نے تردید کی کہ انہوں نے صدارتی انتخابات کےدوران کسی امیدوار کےساتھ جانب داری کی۔ انہوں نے کہا ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی تحقیقات کے باعث انکا اندازہ تھا کہ وہ جیت جائیں گی، جیمز کومے کی ٹرمپ سےمتعلق انکشافات پرمبنی کتاب   اے ہائر لائلٹی   A Higher Loyalty کل مارکیٹ میں آئے گی۔ انہوں نے کہا انکی خواہش ہے لوگ ٹرمپ کو جاننے کے لیے انکی کتاب پڑھیں۔