نئی دہلی (دنیا نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہےکہ وہ تاج محل کے رنگ بدلنے کے مسئلے کے حل کے لیے غیر ملکی ماہرین کی مدد حاصل کرے۔
سپریم کورٹ کے مطابق بھارتی حکومت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہارت ہونے کے باوجود اسے استعمال نہیں کر رہی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس یادگار کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے اور بعض حصوں کا رنگ بھورا اور سبز ہوتا جا رہا ہے۔
عدالت نے ماحولیات کے کارکنوں کی جانب سے پیش کردہ تاج محل کی تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کو حکم دیا کہ وہ بھارت کے اندر یا باہر سے ماہرین کی خدمات حاصل کر کے اس مسئلے کو حل کرے۔ عدالت نو مئی کو دوبارہ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔