ابوجا: (دنیا نیوز) نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک، جبکہ 56 زخمی ہو گئے، مقامی میڈیا کا کہنا ہے حملہ آوروں نے ایک مسجد اور ایک مارکیٹ کو ہدف بنایا۔
دھماکے ریاست اداماوا کے صدر مقام یولا سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور قصبے موبی میں ایک گھنٹے کے وقفے سے ہوئے، عینی شاہدوں کے حوالے سے میڈیا کا کہنا ہے دونوں حملہ آور نوعمر لڑکے تھے۔ دھماکے عصر کی نماز کے وقت ہوئے جب مسجد میں نمازی شب برات کی تیاریوں کے سلسلے میں بڑی تعداد میں موجود تھے۔