رملہ:(دنیا نیوز) جاپان کے وزیراعظم شیزو ایبے فلسطین کے دورے پر رملہ پہنچ گئے، صدر محمود عباس سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔
جاپانی وزیراعظم مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، وہ اردن کے دارالحکومت عمان سے رملہ پہنچے تو صدر محمود عباس نے انکا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت کی، جاپانی وزیراعظم نے فلسطین میں توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔