جاپانی مافیا جس کا ہر رکن اپنی انگلی خود کاٹتا ہے

Last Updated On 12 April,2018 11:48 am

گروہ میں شامل ہر رکن کی سب سے چھوٹی انگلی کا کچھ حصہ کاٹ دیا جاتا ہے جسے گینگ سے وفاداری سے تعبیر کیا جا تا ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان میں مجرموں کا ایک قدیم گروہ   یاکوزا   پایا جاتا ہے۔ اس گروہ میں داخل ہونے والا ہر رکن اپنے الٹے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کا کچھ حصہ کاٹ دیتا ہے۔ بعض حلقوں کے مطابق یہ عمل گناہوں کی پاداش میں کیا جاتا ہے جب کہ بعض افراد اسے گینگ سے وفاداری قرار دیتے ہیں کیونکہ انگلی کا کٹا ہوا حصہ گینگ کے سربراہ کو پیش کردیا جاتا ہے جسے اویابن کہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ یاکوزا کی تاریخ پیچ در پیچ رازوں میں چھپی ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق یہ عوامی فلاح اور بہبود کے کام بھی کرتے ہیں۔ جاپان بھر میں اس تنظیم کے 30 ہزار اراکین ہیں جو اپنے میگزین بھی نکالتے ہیں اور ویب سائٹس بھی چلاتے ہیں۔

ان کے اکثر اراکین پورے جسم پر نقش و نگار بناتے ہیں۔ اس تنظیم کے اراکین کا امتحان بھی لیا جاتا ہے جو اکثر 12 صفحات پر مشتمل ہوتا ہے۔
 

Advertisement