نسان کا پاکستان میں ڈاٹسن گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 28 March,2018 08:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جاپانی کمپنی نسان نے پاکستان میں گندھارا موٹرز کے ساتھ مل کر ڈاٹسن گاڑیوں کی پروڈکشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے نسان موٹرز کے سینئر وائس پریزیڈنٹ پیمان کارگر نے کہا کہ پاکستان کی آٹوموٹیو مارکیٹ میںڈاٹسن کی آمد، مقامی مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کے تسلسل اور موثر اقتصادی سرگرمیوں کی جانب ایک نمایاں قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس منصوبے میں پاکستانی حکومت کے قریبی تعاون اورمعاونت سے قومی معیشت، صارفین، شراکت داروں اور نسان موٹرز کو پائیدار فوائد حاصل ہوں گے۔

گندھارا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد قلی خان خٹک نے کہا کہ یہ معاہدہ عالمی معیار کی سہولتیں اور بہترین جاپانی انجنیئرنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا۔ مقامی طور پر پرزہ جات کی تیاری اور آٹو سپلائر انڈسٹری کی ترقی سے پاکستان کو تکنیکی معاونت حاصل ہو گی اور جاپان کے ساتھ شراکت داری کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نسان تکنیکی معاونت اور گندھارا ساڑھے 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریگا۔ اس پروجیکٹ سے 18 سو سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں چھوٹی گاڑیاں متعارف کروائی جائینگی جبکہ گاڑیوں کی فروخت سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو جائے گی۔

 

Advertisement