لاہور: (دنیا نیوز) ماسازو نوناکا Masazo Nonaka کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا۔
جزیرے ہوکائیڈو میں کے قصبے اشورو Ashoro میں پچیس جولائی انیس سو پانچ کو پیدا ہوئے ماسازو کا کہنا ہے انہیں مٹھائیاں بہت پسند ہیں، انکی اہلیہ اور پانچ میں سےدو بچے وفات چکے ہیں، ایک سو بارہ سال اور دو سو انسٹھ دن کے ماسازو کو گنیز ایوارڈ انکے گھر میں ایک تقریب میں دیا گیا۔ ان سے پہلے اسپین کے فرانسسکو اولیویرا Francisco Olivera دنیا کے معمر ترین شخص تھے۔ انکا رواں برس کے آغاز پر ایک سو تیرہ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔