جاپانی روبوٹ باسکٹ بال کا ماہر کھلاڑی

Last Updated On 28 March,2018 08:40 pm

جاپان: (دنیا نیوز) جاپان کے روبوٹ انسانوں سے بھی تیز، باسکٹ بال میچ کے وقفہ کے دوران رنگ میں باسکٹ بال پھینک کرروبوٹ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

"کیو" نامی روبوٹ ٹویوٹا کے انجینئرز کا شاہکار ہے۔ ماہر روبوٹ نے باسکٹ بال کھیل کر سب کو دنگ کردیا۔ میڈیا کے سامنے ریہرسل کے دوران 6 فٹ 3 انچ لمبے" کیو" نامی روبوٹ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے رنگ میں بال پھینک کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ روبوٹ کے مخالف کھیلنے والا انسان 2 مرتبہ بال کو رنگ میں ڈالنے میں ناکام رہا۔ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ روبوٹ نے یہ مہارت دو لاکھ مرتبہ بال کو رنگ میں پھینک کر حاصل کی ہے۔ "کیو" نامی روبوٹ کو ٹویوٹا کے انجنئیرز نےاپنے فارغ اوقات میں تیار کیا ہے۔

 

Advertisement