جاپان کے جزیرے کیوشو پر واقع آتش فشاں 1768ء میں پھٹا تھا، دھواں فضا میں دو کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ گیا
ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے سطح سمندر سے 1300 میٹر کی بلندی پر واقع آتش فشاں آئیو سے دھواں نکلنے کی ویڈیو جاری کی ہے جس کا دھواں فضا میں 2 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ گیا۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق جاپان کے جزیرے کیو شو پر واقع آتش فشاں قبل ازیں اڑھائی سو برس قبل 1768ء میں پھٹا تھا، جسکے بعد سے وہ خاموش تھا۔ حکام نے آتش فشاں کے ارد گرد رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔