بھارتی مسلمان قائداعظم کی محبت میں سڑکوں پر نکل آئے

Last Updated On 02 May,2018 07:50 pm

بھارت: (دنیا نیوز) ستر برس بعد بھی بھارت میں مسلمانوں کی قائداعظم سے محبت میں کمی نہ آئی، علی گڑھ یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی گئی۔ مشتعل طلباء نعرے بازی کرتے سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

حکومت کے خط کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی سے محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی گئی۔ محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے پر یونیورسٹی کے طلباء غصے میں آگئے۔ ہزاروں طالب علم تصویر ہٹنے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور قائداعظم محمد علی جناح کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جناح کا نام سنتے ہی پولیس نےطلباء پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور آنسو گیس کے شیل بھی برسائے، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

بھارت کی حکمران جماعت کے رہنماء نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو 1938 میں جامعہ میں لگائی جانے والی قائداعظم کی تصویر ہٹانے کا کہا تھا۔ 

خیال رہے کہ مودی سرکار نے روایتی انتہا پسندی اور تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی گڑھ یونیورسٹی سے قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی ہے۔